پیپلز پارٹی اور فوج کا پہلا رابطہ، آرمی چیف سے رحمان ملک کی طویل ملاقات

روالپنڈی(انتخاب نیوز)فوج اور پیپلزپارٹی کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہواہے‘پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے جی ایچ کیو میں ایک طویل ملاقات کی ہے اس ملاقات کی اگرچہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم سیاسی مبصرین موجودہ صورتحال میں اس ملاقات کو انتہائی اہم قراردے رہے ہیں رحمان ملک پیپلزپارٹی کے دورمیں وزیرداخلہ تھے اور ایم کیوایم کیساتھ معاملات طے کرنے میں ان کا کردار ہمیشہ اہم رہا رحمان ملک کو سابق صدرآصف علی زرداری کی بھرپور حمایت حاصل ہے اس ملاقات کے بارے میں آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو جی ایچ کیو میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران دفاع اور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں قیام امن میں پاک فوج کی کامیابی کو سراہا اور حاصل ہونیوالے فوائد کے استحکام کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں