یمن میں چارلاکھ 56 ہزار664 بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والی ڈیوائسز کو صاف کردیا گیا

ریاض،صنعا (صباح نیوز)سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں چارلاکھ 56 ہزار664 بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والی ڈیوائسز کو صاف کردیا گیا ۔ مسام پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صاف کی گئی بارودی سرنگوں میں سے2لاکھ 96 ہزار 954 بارودی سرنگیں، ایک لاکھ 45 ہزار 16 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 8 ہزار 120 دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز اور 6 ہزار 574 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ جنگ زدہ ملک میں حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید ایک ہزار139 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔گزشتہ ہفتے مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے771 باردودی سرنگیں، 59 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، دو اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اورپانچ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسزکو صاف کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں