پنجاب میں خاران کا رہائشی منظور احمد قتل، لاش مسخ کرکے پھینک دی گئی

خاران: (انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں، خاران کے رہائشی منظور بلوچ ولد عیسی زئی کو قتل کر کے مسخ شدہ لاش پھینک دیا گیا ہے،منظور بلوچ گوجرنوالہ میں پیاز منڈی میں، اپنی پیاز بھیجنے کے سلسلے میں گیا تھا۔ منظور بلوچ کو، چند لوگوں نے بازار سے اٹھا کر، کسی مکان میں تشدد کر نے کےبعد جسم کے کئی حصوں کو کاٹ کر کے لا ش کی بےحرمتی کر کے پھینک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس اس واقعے میں دلچسپی نہیں دیکھا رہی ہے جبکہ مسئلے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ منظور بلوچ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ منظور بلوچ کی قتل کے خلاف بلوچستان بھر کے سیاسی و سماجی کارکنان شدید احتجاج کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ منظور بلوچ کے قاتلوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں