بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 مشتبہ افراد ہلاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ رات کارروائیوں میں شدید فائرنگ سے 3 مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ترجمان فوج نے کہا کہ کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں تخریبی واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔
Load/Hide Comments


