سپین میں خوفناک حادثہ ،3پاکستانی جاں بحق ،5زخمی

میڈرڈ(صباح نیوز)سپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک کا بریک فیل ہوگیا جس کے بعد بے قابو ٹرک کھیتوں میں کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا اور حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاں بحق دو افراد کا تعلق منڈی بہائوالدین اور ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے ۔زخمیوں میں ارسلان ، فرحان اور ارشد چیمہ بھی شامل ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments