ہراسمنٹ سکینڈل، مافیا کے سرغنہ کو آسانی سے بری نہیں ہونے دینگے، پشتون ایس ایف کا اجلاس

کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل کی زیرِ صدارت بروزِ منگل باچا خان مرکز کوئٹہ میں ہوا. اجلاس میں صوبائی جنرل سکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے شرکت کی. اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیرِ غور لائے گئے جن میں خاص کر آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کی زمین پر سیکورٹی فورسز کا دھاوا اور بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ کے معاملات پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا. اجلاس میں سیکورٹی اداروں کو آئی یونیورسٹی ژوب کی زمین کو سوشل میڈیا پر متنازعہ بنانے اور فتح کرنے پر مبارکباد دی گئی. دوسری جانب اسی ہی سلسلے کی ایک کڑی یونیورسٹی ہراسمنٹ سکینڈل کے حوالے سے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہراسمنٹ مافیا کے سرغنہ وائس چانسلر جاوید اقبال کو اتنی آسانی سے بری نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ سال طالبات کی عزتوں کے ساتھ نہایت بے دردی کے ساتھ کھیلا گیا. یہ معمولی ہراسمنٹ کیسز نہیں تھے بلکہ منظم مافیہ کے زریعے کیا جانے والا بے عزتی اور بلیک میلینگ کا سلسلہ تھا۔ اس واقعے نے مظلوم طالبات کو نہ ہی اپنا تعلیمی سلسلے کو قرار رکھنے سے محروم کیا بلکہ ان کو نفسیاتی مریض بنا دیا. حالیہ انکوائری جو کہ نہایت سطحی بنیادوں پر کی گئی ہے نہ مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں معزز عدالت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں اور ایسے لوگ جو کہ نہ ہی چند اشخاص بلکہ معاشرے اور انسانیت کے دشمن ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے. وگرنہ پشتون ایس ایف بہت جلد احتجاج کیلئے صوبہ بھر میں سڑکوں پر ہوگی. دریں اثنا شہدائے سول ہسپتال کی برسی کی مناسبت سے صوبہ بھر کے یونٹوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ آٹھ اگست کو عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کیلئے اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں