حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث صوبے کی زرعی اضلاع کی بنجرہونے لگے ہیں،حاجی لشکری رئیسانی

اوستہ محمد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث صوبے کی زرعی اضلاع کی بنجرہونے لگے ہیں نصیرآباد ڈویژن زارعت اور پیداوار کے حوالے سے اپنا ایک حیثیت رکھتا ہے لیکن پانی کی کمی کی وجہ سے نصیرآباد بنجر زمین میں تبدیل ہوچکا ہے نصیرآباد ڈویژن کی عوام منتخب حکومتی نمائندوں کے آسرے پر رہنے بجائے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن کے سابق صدر و قبائلی رہنماء میر نیاز احمد عمرانی کی قیادت میں ملنے والے وفد اور آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ عوام خصوصاًکسان اورزمینداران زرعی پانی کی حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں جب تک عوام اس کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تحریک نہیں چلائینگے اس وقت اپنے جائزحقوق سے بھی محروم رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نصیرآباد جعفر آباد،صحبت پور صوبے کا وہ واحد زرعی بیلٹ ہیں جو صوبہ اور ملک کوریونیوکی مد میں اربوں روپے فراہم کرتی ہیں بلکہ یہاں سے وافر مقدارمیں اناج اورسبزیاں ملک کے کونے کونے کوترسیل کی جاتی ہیں صوبائی حکومت کی نااہلی اورزرعی پانی کی کمی کے باعث نصیرآباد ڈویژن کی کروڑوں ایکٹر کی پیدواری زمین بنجر بن چکی ہیں جس سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کسان کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ کسانوں اور اپنی زمین کو بنجر بنے سے بچانے کیلئے نکلنا پڑے گا موجودہ حکومت عوام کی ووٹ کی طاقت سے نہیں بلکہ لائے گئی حکومت ہے جو صرف عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا کردار ادا کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں