اگر کملا ہیرس الیکشن جیتیں تو اسرائیل ختم ہو جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی ووٹرز کو خبردارکیا ہے کہ اگر ان کی ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس الیکشن جیتیں تو اسرائیل ختم ہو جائے گا۔لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ صدر منتخب ہونے پر وہ غزہ کے پناہ گزینوں کی آباد کاری پر پابندی لگائیں گے اور امریکی کالجز میں توڑ پھوڑ کرنے والے حماس کے حامی افراد کو بھی گرفتار کریں گے۔انہوں نے اسرائیلی ووٹرز کو خبردارکیاہے کہ اگر ان کی ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس الیکشن جیت گئیں تو اسرائیل ختم ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں