ڈی جی ہیلتھ نے محکمہ کے 4 اہلکاروں کو معطل کردیا

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ھدایت پر ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ ,ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی اور کورونا وائرس آپریشن سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کے ھمراہ پبلک ھیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ھسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا۔

ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران غیر حاضری اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ نے پبلک ھیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ھسپتال کوئٹہ کے چار اہلکاروں اہکاروں کو معطل کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، معطل ہونے والے اہلکاروں میں جونئیر کلرک علی محمد، جونئیر کلرک عنایت اللہ ، اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر احمد جان اور اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر سید عبدالواجد شامل ہیں، معطل اہلکاروں کی جگہ نئے عملے کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ نے کہا کہ معطل اہلکاروں نے کوویڈ 19 کے دوران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعین زمہ داریاں نبھانے سے انکار کر دیا،

ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ نے لیبارٹری میں کام کرنے والے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرے کی یقین دھانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں غیر معمولی حالات ہیں طبی عملہ فرائض سے غفلت کا مرتکب ہوگا تو عوام کہاں جائیں گے، طبی تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہے ہیں شعبہ طب کے ہر فرد کا کڑا امتحان ہے ، سب کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی ، طبی اسٹاف میں پاک فوج کے سپاہی کی مانند جذبہ شہادت ہونا چاہیے اسوقت طبی عملہ حالت جنگ میں ہے اور دشمن کے خلاف برسرپیکار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں