امریکی ریاست کینٹکی میں ہائی وے پر فائرنگ ، 5 افراد زخمی

واشنگٹن(صباح نیوز) جنوبی امریکی ریاست کینٹکی میں ایک ہائی وے پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینٹکی کے علاقے لندن کے میئر رینڈل ویڈل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ دو کاروں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا، مشتبہ شوٹر نے ہائی وے سے دور جنگل والے علاقے سے انٹراسٹیٹ 75 پر فائرنگ کی۔حکام 32 سالہ جوزف کاچ کو تلاش کر رہے ہیں جسے شوٹنگ میں ملوث شخص تصور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں