نال، گریشہ و وڈھ میں بارشوں نے تباہی مچادی

کوئٹہ: گزشتہ روز بارشوں نے نال گریشہ اور وڈھ کے بعض علاقوں میں تباہی مچادی کئی لوگوں کے گھروں کے چھتیں شدید ہوا کی دباؤسے اڑگئیں اوربعض لوگوں کے مال مویشیوں کو تیز پانی کے بہاؤ نے ندی کے پانی میں ڈبوکر ہلاک کردیئے جب کہ درجنوں زمینداروں کے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئے ہیں بارش سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ کروڑوں میں بتائے جاتے ہیں وڈھ کے علاقہ پلی ماس میں گزشتہ روز ہونے والے بارش کی وجہ سے مویشیوں کا شیڈ گرنے سے شمس الدین نامی ایک شخص کے بیس کے قریب قیمتی بکرے بکریاں تیزپانی میں بہہ کر ہلاک ہوئے ہیں شمس الدین نے اعلی حکام سے تعاون کی اپیل ہے ان کا کہنا تھا زندگی بھر کا جمع پونجی یہ بکریاں تھی جن سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا وہ سب گزشتہ روز کے بارش میں ہلاک ہوچکے ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں سے تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ نال گریشہ کے زمینداروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے فصلوں اور گھروں کی سروے کرواکر نقصانات کا ازالہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں