بلوچستان بورڈانٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا۔یہ بات چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجاز عظیم بلوچ کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ اور سیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی کے ہمراہ منگل کوایف اے اورایف سی کے نتائج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ امتحان میں کل 99887طلبا شریک ہوئے 93768 کامیاب قرارپائے کامیابی کا تناسب 93.9فیصدرہا ، فرسٹ ایئر میں 46490طلبا شریک ہوئے 42894 کامیاب قرارپائے کامیابی کا تناسب 92.3فیصد رہا، سیکنڈ ایئرمیں 53397 طلبا شریک ہوئے 50874 کامیاب قرارپائے ، کامیابی کا تناسب 95.3 فیصد رہا ، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر میں کل 3055 طلبا مختلف مضامین میں غیر حاضر رہے جبکہ 83 طلبا کا نتیجہ دوران امتحان ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی بنا پر منسوخ کیاگیا، رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلبا کی تفصیل درج ذیل ہے، بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طالب علم شمریز خان ولد سکندر جان رول نمبر 250062اور شریف اللہ ولد نور محمد رول نمبر 850106میں 1051نمبر لیکر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ، بلوچستان ریزیڈنشل ژوب کے طالب علم محمد زاہد ولد احمد جان رول نمبر 650802اور بلوچستان ریزنڈنشل کالج لورالائی کے طالب عالم سجاد حسین ولد محمد رمضان رول نمبر 250059 نے 1050 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ انٹرکالج بسیمہ کے طالبہ سلمہ محبوب ولد محبوب علی رول نمبر 584249نے 1049 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، طلبا اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر www.bbiseqta.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں ، چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجاز عظیم بلوچ کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ اور سیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی نے کامیاب ہونے اور پوزیشن لینے والے طلباءکو مبارکباد دی اور نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہےں امید ہے کہ یہ طلبا و طالبات مزید محنت کرکے ملک و قوم اور خاص طور پر صوبے کانام روشن کریں گے کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابستہ ہے۔ کنٹرولر بلوچستان بورڈ نے امتحان کی انعقاد اور رزلٹ کی تیاری میں بھرپور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اساتذہ کرام بورڈ کے عملہ بالخصوص شعبہ امتحانات رزلٹ برانچ آئی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجاز عظیم بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایکٹ 2019 کے تحت دو نئے مکمل فعال بورڈ آف مکران اور لورالائی کی منظوری اور انکی فعالیت کو یقینی بنایا ہے تین نئے بورڈ آفس کی سب برانچوں رخشان، ژوب، سبی کا قیام جہاں طلبا کو بورڈ آفس سے منسلک سہولیات انکی دہلیز پر دستیاب آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات میں اسٹینڈرڈ لرننگ آوٹ کمز(ایس ایل اوز)کی بنیاد پر الیکٹرانک اسکرین مارکنگ کی شروعات کی گئی ہے اور مختلف مضامین کے امتحانات میں سوالات کے لیے آئٹم بینک کی فراہمی جہاں ہزاروں مختلف طریقوں کے سوالات کی دستیابی ممکن ہوئی ہے۔ آن لائن سروس جس میں ڈیٹیلڈ مارکس سرٹیفکیٹ ، اوریجنل و ڈپلیکیٹ سرٹیفیکیٹ اور مارکس شیٹ کی ویریفیکشن ، ایک بورڈ سے دوسرے بورڈ یا دوسری یونیورسٹی میں جانے کے لیے مائیگریشن سرٹیفیکیٹ، اوریجنل یا ڈپلیکیٹ سرٹیفیکیٹ اور دیگر دستاویزات کی فراہمی اور حصول میں مزید آسانیاں پید ا کی گئی ہیں اور متعدد مضامین کی الیکٹرانک اسکرین مارکنگ کا آغاز جن میں نویں اور دسویں کی کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس اور ایجوکیشن ، گیارہویں اور بارہویں کی کمپیوٹر سائنس ، پرنسپل آف اکاونٹنگ ، پرنسپل آف اکنامکس ، پرنسپل آف کامرس ، بزنس میتھمیٹکس ، کمرشل جیوگرافی ، کمپیوٹر اسٹیڈیز ، بینکنگ اور بزنس اسٹیٹسٹکس کے مضامین شامل ہیں۔


