ایرانی قیادت وہی بات سمجھنے سے قاصر ہیں جو اسماعیل ھنیہ اور حسن نصر اللہ کو سمجھ نہیں آسکی،اسرائیل

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے کہا ہے کہ ایران نے فاش غلطی کی ، نتائج بھگتنے پڑیں گے ،181 میزائل حملوں کا انتقام ہوگا۔ قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یروشلم میں منعقد ہونے والے سکیورٹی سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے فاش غلطی کردی ہے اور وہ اسکے نتائج بھگتے گا۔ نیتن یاہو نے کا کہ انکے دفاعی نظام اور امریکی مدد نے ہمیں محفوظ رکھا ہے۔نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی قیادت وہی بات سمجھنے سے قاصر ہیں جو اسماعیل ھنیہ اور حسن نصر اللہ کو سمجھ نہیں آسکی۔ انہوںنے کہاکہ جو ہم پر حملہ کرے گا وہ نتائج بھگتے گا، جبکہ مزاحمت کے ایکسز کو انہوں نے شیطانی اتحاد قرار دے دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ تمام روشنی پسندوں / روشن خیال قوتوں کو اسرائیل کے بچائو اور ایران کے خلاف متحد ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں