افغانستان کی کان کنوں کے قتل کی مذمت ، پاکستان سے ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے جمعے کو بلوچستان میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 20 کان کنوں میں چار افغان بھی شامل ہیں “ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ دکی میں کوئلے کی کانوں کے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے جس کے نتیجے میں 4 افغان باشندوں سمیت 20 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں افغان قونصلیٹ جنرل کو افغان جنازوں کی افغانستان منتقلی کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
Load/Hide Comments