امریکا میں ‘ہالووین پارٹی’ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی شہر اوکلاہوما سٹی میں ہالووین پارٹی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12فراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی مقام پر پارٹی کے دوران متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ہسپتا ل میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک متعدد لوگوں کو گرفتار کیا لیکن اصل ملزمان تک تاحال پہنچنے میں ناکام ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان کی تلاش میں ڈرونز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments