ترکیہ، ڈرون بنانے والی کمپنی پر حملہ و خودکش دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

انقراہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی یو ایس اے ایس) کے ئیڈ آفس دفتر کے باہر زور دار دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ نے دھماکے کو حملہ قرار دیا۔وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر لکھا کہ ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز پر حملہ کیا گیا، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا میں نشر فوٹیج میں ابتدائی طور پر انقرہ سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع چھوٹے سے قصبے کہرامانکازان کے مقام پر دھوئیں گہرے بادل اٹھتے اور خوفناک آگ دیکھی گئی۔ہبرٹرک ٹی وی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یرغمال بنائے جانے جیسی صورتحال جاری ہے جب کہ نجی چینل این ٹی وی نے دھماکے کے بعد فائرنگ کی رپورٹ بھی دی۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے نواح میں ایئر اسپیس انڈسٹریز کی عمارت کے سامنے بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ترک وزارتِ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے اڑالیا اور دوسرے نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔فورسز اور حملہ آور کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ترکیہ کے وزیرِداخلہ علی یارلیکایا کا کہنا ہے کہ ترک ایرو اسپیس اور دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی TUSAS کی عمارت کے باہر یہ واردات ہوئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس واقعے میں چند افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ترکیہ میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت 3 حملہ آوروں کو جاں بحق کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فیکٹری انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ہے۔ ترکی ٹی وی نے بتایا کہ کمپلیکس کے باہر ایک زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ این ٹی وی نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کے بعد کمپنی کے ملازمین کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔ترک میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ TUSAS کا شمار ترکیہ میں دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار کرنے والے اہم اداروں میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں