سوڈان طیارے اور رکشے میں تصادم، 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

مشرقی سوڈان(مانیٹر نگ ڈیسک)سوڈان طیارے اور رکشے میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا۔ ریاست کی زرعی پیداوار اور اقتصادی وسائل کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھوٹا طیارہ فصلوں پر کیڑے مار دوائی کا اسپرے کرکے مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا کہ اچانک سے سامنے لوڈر رکشا ا?گیا جس میں زرعی کارکن سوار تھے جو فصل کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔حادثے میں رکشے میں سوار 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون اور رکشا ڈرائیور محفوظ رہے۔
Load/Hide Comments