دو ریاستی حل کےلئے سعودی عرب کے حالیہ اقدامات قابل تحسین ہیں،مشیرفلسطینی صدر

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) فلسطینی صدر کے مشیر ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کےلئے سعودی عرب کے حالیہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششوں کی قیادت کر رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کے اقدامات کو اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے سلسلے میں عملی اور نمایاں اقدامات قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ روز دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد کا پہلا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سعودی عرب نے باور کرایا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے دو ریاسی حل پر عمل درآمد ضروری ہے۔ا

اپنا تبصرہ بھیجیں