کورنگی میں مبینہ دستی بم حملہ،3 افراد زخمی

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصرکالونی میں مبینہ طور پردستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر مخالف گروپ نے کریکرسے حملہ کیا۔ حملہ کرنے والے ملزمان کے نام پولیس کو بتادیے گئے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق جناح اسپتال لائے گئے تینوں افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔دریں اثنا کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم کالیورنہیں ملا، تاہم موٹرسائیکل کی ٹینکی پرکریکرکے نشانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں