امارات سے پہلی مرتبہ مس یونیورس ایونٹ کیلئے 3 بچوں کی ماںایمیلیا ڈوبرا ایوا نامزد

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کو مس یونیورس کے لیے امیدوار مل گئی جو ناصرف ایک ماڈل بلکہ تین بچوں کی والدہ بھی ہیں۔ ایمیلیا ڈوبرایوا عالمی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سے نامزد نیشنل ڈائریکٹر پوپی کیپیلا کے مطابق ایمیلیا مس یونیورس یو اے ای کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، وہ گزشتہ دس برس سے امارات میں رہائش پذیر ہیں، اماراتی شخص سے شادی اور عربی زبان میں گفتگو کرسکتی ہیں اور خوبصورت اور ذہین بھی ہیں۔پوپی کے مطابق ملبوسات کے راﺅنڈ میں ایمیلیا عبایا پہنیں گی جو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک شاندار خراج عقیدت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں