یوکرین، روس کا کیف پر میزائل حملہ، ایک ہلاک متعدد زخمی، پرتگالی سفارتخانہ کی عمارت تباہ

کیف (مانیٹر نگ ڈیسک) روس نے جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق کیف میں روسی میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے سے پرتگالی سفارتخانہ کی عمارت بھی تباہ ہوگئی جس کی پرتگال نے سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ روس نے فروری 2022 میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ روس اس کارروائی کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتا ہے۔ اس جنگ میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments