مسلح گروپوں کو نئی فوج میں ضم کیا جائے گا، احمد الشرع

دمشق (صباح نیوز) شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈروہیئت تحریر شام کے سربراہ احمد الشرع نے کہاہے کہ شام میں مسلح گروپوں کو نئی فوج میں ضم کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق شام میں جنرل کمان نے اعلان کیا کہ احمد الشرع نے فوجی گروپوں سے ملاقات کی اور عسکری ادارے کی شکل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان مسلح دھڑوں کو وزارت دفاع کے زیر انتظام نئی فوج کے ایک ادارے میں ضم کر دیا جائے گا۔قبل ازیں احمد الشرع نے کہا تھا کہ تمام دھڑوں کو تحلیل کر دیا جائے گا اور شامی ریاست کے سوا کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں ہوگا اور شام میں اب جبری بھرتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ شام میں تنخواہوں میں 400 فیصد اضافہ کرنے کے لیے کام کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں