حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، ضیا ء لانگو
کوئٹہ؛صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موسم خرابی کا باعث بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرسکیں کل وزیراعلیٰ بلو چستان کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا فضائی د ورہ کرینگے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے میں میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون،ڈائریکٹر فیصل پانیزئی ودیگر بھی موجود تھے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنی طرف سے مون سون کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے علاقہ نمائندہ سردار یار محمد رند مسلسل رابطے میں ہے صوبائی حکومت اور محکمہ پی ڈی ایم اے دستیاب وسائل میں متاثرہ علاقوں کی بحالی اور عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کررہی ہے سب سے زیادہ دو اضلاع متاثر ہوئے ہیں موسم کے خرابی کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان علاقے کا دورہ نہ کرسکے تاہم آج صورتحال بہتر ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا فضایہ دورہ کرینگے ریلوے سروس بھی بحال کر دی گئی ہے جس کے ذریعے نہ صرف مسافروں کو منزل تک پہنچانے بلکہ سامان بھی پہنچایا جائے گااس موقع پر ڈائریکٹر جنر پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی وزراء کو حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔


