بارش سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اُٹھائیں گے، یونس عزیز

خضدار:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے حالیہ بارشوں سے خضدار سٹی کے متاثرہ علاقوں سات مرلہ، زیرینہ کھٹان، کوشک، سلطان آباد، نظام آباد، شاہوانی آباد، مینگل آباد میں سیلابی ریلے کا سبب بننے والے ٹان شپ کے برساتی ندیوں کا دورہ کیا موقع پر موجود انجینئر ھدایت اللہ زہری کو ٹاؤن شپ کے ندیوں کو ان کے سابقہ رخ پر موڑنے اور سلطان آباد ندی کے حفاظتی بندوں کو مزید بلند کرنے اور پل کو جلد از جلد کشادہ کرنیکی تاکید کی۔ جبکہ ایم پی اے نے میونسپل انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران کو کسی بھی وقت ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے خضدار بھر میں الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ھدایات جاری کئیں اس موقع پر ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے وہاں پر موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جییوآئی عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہمیشہ سے میری کوشش رہی ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرسکوں مجھے عوام کے مسائل اور حالیہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے تکالیف کا بخوبی احساس ہے میں نے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے عوام میں رہکر ان کے خدمت کی ہے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے جو زمہداری مجھے سونپی ہے اسے ان شااللہ بخوبی احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا پورے بلوچستان سمیت ملک بھر کو سامنا ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنے پورے حلقہ میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بہت جلد صوبائی حکومت سے بات کرکے تمام متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے اور بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کریں گے اس موقع پر جے یوآئی بلوچستان کے صوبائی جنرل کونسل کے ممبر ایم پی اے خضدار کے پرنسپل سیکرٹری غلام علی بادشاہ، انجینئر ہدایت اللہ زہری، جییوآئی نظام آباد یونٹ کے امیر مولانا عبدالصمد قاسمی، جے یوآئی سلطان آباد یونٹ کے امیر مولانا محمد ابراہیم مینگل، جییوآئی کے رہنماء محمد عظیم موسیانی، جییوآئی خضدار کے ترجمان مولانا عبدالحفیظ قلندرانی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں