کوئٹہ میں بارش کے بعد اکثر علاقوں میں 5گھنٹے سے بجلی غائب

کوئٹہ:کوئٹہ میں اتوار کو ہونے والی بارش شہریوں کیلئے زحمت بن گئی اکثرعلاقوں میں پانچ گھنٹے سے بجلی غائب شہریوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ کوئٹہ شہر کے اکثر علاقے 5گھنٹے سے زائد بجلی سے محروم ہیں جبکہ کیسکوحکام نے عوام کی شکایات سننے کی بجائے اپنے نمبر انگیج رکھ دیئے تاکہ شہری شکایات درج نہ کراسکیں۔کوئٹہ شہر میں بارش کے بعد گیس اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اورخاص کر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بارش کے باعث مین گیس پائپ لائن متاثر ہونے کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں سے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر بھی نہ ہونے کے برابرہے جبکہ دوسری جانب رہی سہی کسر واپڈا(کیسکو) نے طویل لوڈشیڈنگ کرکے پوری کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں