چمن دھماکہ،سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ:چمن مال روڈ پر بم دھماکے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نے چمن دھماکے زخمیوں کے سول ہسپتال کوئٹہ آمد کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی،سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی کی قیادت میں آرتھوپیڈک سرجنز,نیورو سرجنز اور جنرل سرجنز بمع پی جیز ڈاکٹر کی ٹیم,فارماسسٹس,نرسز, پیرامیڈیکس اسٹاف اور شعبہ حادثات کا عملہ الرٹ موجود ہے ایمرجنسی,جنرل اور آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر کے انستھزیا کے ڈاکٹرز بمع پی جیزاور دیگر عملہ بھی الرٹ ھے۔ اور ھر طرح کی ایمرجنسی حالات سے نبردآزما ھونے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں