ایگل فورس کا صحافیوں اور شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کی اپیل

کوئٹہ:ایگل فورس کی جانب سے شہریوں اور صحافیوں کو بلا جواز تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے شام ہوتے ہی ایگل فورس قمبرانی روڑ جنگل باغ چوک پر ناکہ لگاکر غریب عوام کو ڈبل سواری اور کاغذات کے نام پر تنگ کرتے ہیں واضح رہے کہ ایگل ایس ایچ او کے بغیر ناکہ لگاکر شہریوں اور صحافیوں کیساتھ نا مناسب رویہ و زبان استعمال کرتے ہے امن وامان کے بحالی کے بجائے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے جس سے شہریوں خوف بے چینی میں مبتلا ہوگئے ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان وزیر داخلہ و دیگر اعلی حکام نوٹس لے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں