غزہ میں نئی جنگ کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے پائیدار امن کے حصول کے لیے جنگ بندی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ منصوبے کے مطابق قیدیوں کی رہائی جاری رکھیں ،ہمیں ہر قیمت پر غزہ میں جنگ کی طرف واپسی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔ انتونیو گوتریش نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق خطے کے لوگوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں گے۔
Load/Hide Comments