بسیمہ زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں، علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقے میں اب تک ریلیف کا کام شروع نہیں ہوا جو انتہائی افسوسناک ہیں،اس وقت درجنوں خاندانوں کے افراد شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے فی الفور بسیمہ میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، صوبائی رہنماں نے رخشان ڈویژن کے کارکنان کو امداد سرگرمیوں میں بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں