جامشورو کے قریب ٹرک کھائی میں جاگرا، خواتین و بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
کراچی (انتخاب نیوز) جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرگیا، حادثے میں 16 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔ ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرا?باد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کرگئے۔
Load/Hide Comments


