صحافی لطیف بلوچ کا قتل افسوسناک، صوبائی حکومت واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی، شاہدر ند

کوئٹہ (آن لائن) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے آواران مشکے سے تعلق رکھنے والے صحافی لطیف بلوچ کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی انہوں نے مقتول صحافی کے روح کے ایصال ثواب، بلند درجات ، اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں