خیبر پختونخوامیں فورسز کے آپریشنز میں 35 دہشت گرد ہلاک، 12 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی کے حامل 22 خوارج ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مزید خوارج بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جانیں نچھاور کیں، ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


