نصیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، بولان اور گوادر میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ(این این آئی)نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے فلیجی (کھیا) کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص جورو خان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں گوادر کے علاقے میں کوسٹل ہائی وے پر پک اپ اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر کے علاقے کوسٹل ہائی وے پر جیونی کٹائی کراس کے مقام پر پک اپ اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میںایک شخص شدید ذخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔ دریں اثنا بولان میں ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بولان کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیرپنجہ کے قریب مسافر ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص اکبر خان جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں