ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے 9افراد کو اغوا کرلیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کھٹن سے نا معلوم مسلح افراد 9 افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، اغوا ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہجوانی بگٹی قبیلے سے ہے۔ لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کھٹن میں نا معلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر مقامی 9 افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ نا معلوم مقام پر لے گئے۔ لیویز کے مطابق اغوا ہونے والوں کا تعلق ہجوانی بگٹی قبیلے سے ہے اور وہ چرواہے تھے، اغوا کے واقعے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کا گھیراﺅ کرکے مغویوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


