قائد اعظم یونیورسٹی کے لاپتہ طالبعلم سعید بلوچ کے بھائی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا
اسلام آباد: گزشتہ چھ ماہ سے لاپتہ قائد اعظم یونیورسٹی کے طالبعلم سعید بلوچ کے بھائی محمد اعظم کو اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کے ضلعی عدالت سے نکلنے کے بعد جی الیون کے قریب سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری سے پہلے قائد اعظم یونیورسٹی کے طالبعلم محمد اعظم کلا کے ہمراہ دو ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں میں پیش ہوا اور اپنی ممکنہ گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی کوشش کی مگر اس کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی جس کے بعد وہ ضلعی عدالت سے نکلنے کے بعد گرفتار ہوگئے ۔ یا در ہے کہ سعد بلوچ کی عدم بازیا بی کیخلاف قائداعظم یونیورسٹی میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث جامعہ میںتدریسی عمل معطل ہے
Load/Hide Comments


