وڈھ میں گھر پر دستی بم حملے میں 8 سالہ لڑکا جاں بحق، خواتین اور بچے سمیت چھ افراد زخمی، پولیس حکام

خضدار (ویب ڈیسک) وڈھ میں گھر پر دستی بم حملے میں 8 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق، خواتین، بچے سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او وڈھ عبدالوہاب ساسولی کے مطابق دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے شیر علی ولد امام دین بلوچ کی عمر آٹھ سال بتائی جارہی ہے۔ دھماکہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں