شمالی بلوچستان شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 27 زخمی ہوگئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، چمن کے گردونواح میں گاڑیاں پھنس گئیں، این 50 شاہراہ کان مہترزئی، خانوزئی، مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے، شاہراہ پر برف اور پھسلن سے بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر اور مال بردارگاڑیاں پھنس گئی ہیں، این 50 پر 9 مختلف حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے ہیں، کوژک ٹاپ کے مقام پر سائیبرین ہوائیں چلنے سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 تک گرگیا، شیلاباغ کے قریب پھسلن سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے