اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے، عرب میڈیا
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور ان کا یہ اندازہ کئی عوامل پر مبنی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ایئر بیس پر اترچکے ہیں، ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں۔
Load/Hide Comments


