عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
کراچی (ویب ڈیسک) امریکا ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال کے منفی اثرات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آبنائے ہرمز کی بندش اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت معطل ہونے کے باعث ہوئی۔ اس سے پہلے بھی امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


