نوشم میں فورسز پر حملے کی شدید مذمت، یہ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سردارعبدالرحمن کھیتران
بارکھان(این این آئی) صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتیران نے نوشم کے علاقے بالا ڈھاکہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم ایسی مذموم کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مو¿ثر بنائی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


