حکمران شاہانہ اخراجات ختم کرنے پرتیار نہیں، بدامنی اور مہنگائی نے لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا، اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، 22 مئی کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا، جمعیت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہنگائی اور بدامنی کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر 22 مئی بروز جمعہ یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ بدامنی اور مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ جے یو آئی قوم کی مشکلات میں عوام کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے۔ عوام کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی مشکلات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عوام پر اپنا بوجھ ڈالے ہوئے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ پاکستانی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ جے یو آئی کی صوبائی اور ضلعی تنظیمیں عوامی شرکت کے ساتھ بھر پور مظاہرے کریں۔
Load/Hide Comments


