پسنی سے دو افراد کی لاشیں جبکہ کیچ کے علاقے دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ (این این آئی)ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیںجن کی شناخت ا±ستاد محمد سراج کلانچی اور سردل ولد شیر محمدکے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ہفتہ کو دشت کے علاقے کھڈان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی، مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں