شمالی وزیرستان، مختلف کارروائیوں میں 72 گھنٹوں کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 48 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ و گردونواح میں کارروائیاں کیں جس میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں خالد، مفتون، موسیٰ اور عمران کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک 72 گھنٹوں میں آپریشنز کے دوران 4 رنگ لڈرز سمیت مجموعی طور پر 48 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں، معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے