بلاول بھٹو نے اپنی منگنی کے معاملے کی تردید کردی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے معاملے کی تردید کردی۔ اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ واضح کرتا ہوں کہ نہ تو بات پکی ہوئی نہ منگنی ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔
Load/Hide Comments


