وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں کراچی میں بارش سے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کراچی نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب پیکج پیش کریں گے۔

کابینہ کو 60 میٹرک ٹن گندم کی درآمد اور چینی کی درآمد پر بریفنگ دی جائے گا، اس کے علاوہ کابینہ کو سیلاب اور طغیانی سے ہونے والے نقصان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں مارگلہ روڑ پر تجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا معیار اور وقت کا تعین بھی کیا جائے گا۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کابینہ کو کابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریں گے اور وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عاشورہ پر فرقہ واریت کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی اطلاع ملی تھی، فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے پرامن اختتام پر قوم کا مشکور ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں