وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل 15 روز کیلئے کیا جانا تھا۔
اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ 30 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تجویز کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت عوام سے پٹرول پر 26 روپے 70 پیسے اور ڈیزل پر 25 روپے 73 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


