پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت کاصوبے میں دفعہ 144 نافذ ، 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش کی درخواست

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے میں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعیناتی کے لیےکہا ہے۔پنجاب حکومت نے27 ستمبر سے ضلع اٹک اور راولپنڈی کےمخصوص علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز ڈاو¿ن گریڈ کرنےکی بھی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کی متوقع صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں موبائل فون ، انٹرنیٹ سروسزکی بندش اور سگنل کمزور کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں