آئی جی نہیں عمران صاحب کو تبدیل کرنا پڑے گا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی جی نہیں عمران صاحب کو تبدیل کرنا پڑے گا،عمران صاحب نے معیشت،گورننس اور محکموں کا جنازہ نکال دیا۔ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا نالائقوں اور چوروں نے دو سال میں پانچواں آئی جی پنجاب تبدیل کردیا ہے، معیشت اور محکمے سیاست کی نظر کر دئے گئے ہیں،عمران صاحب کو جب تک تبدیل نہیں کیا جائے گا،اس وقت تک ملک اور عوام کیلئے کوئی مثبت تبدیلی نہیں آ سکتی۔
Load/Hide Comments


