بلوچستان میں پہلے کیسنر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز
کوئٹہ:کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی تعمیر کا کام دو سال میں مکمل ہوجائے گا ہسپتال کی تعمیر کے بعد بلوچستان میں کینسر کے مرض میں مبتلا افراد اپنا علاج کوئٹہ میں کراسکیں گے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال کی اضافی اراضی کینسر ہسپتال کیلئے مختص کی گئی ہے اس ہسپتال کا سنگ بنیاد گذشتہ سال وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے رکھا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث ہسپتال کی تعمیر کا آغاز نہیں ہوسکا تھامحکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام نے بتایا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر پر مجموعی طو ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جبکہ ہسپتال کی تعمیر کا کام دو سال میں مکمل ہوجائے گا،صوبائی حکومت نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر چار کروڑ روپے کی رقم ریلیز کردی ہے ہسپتال کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بلوچستان میں کینسر کے مرض میں مبتلا افراد اپنا علاج کوئٹہ میں کراسکیں گے واضح رہے کہ بلوچستان میں پچھلے پانچ برسوں کے دوران کیسنر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے کئی افراد کی اموا ت ہوچکی ہیں


