گنداوہ، ٹریفک حادثہ میں، 2افراد جاں بحق

گنداواہ۔ بلو چستان کے ضلع جھل مگسی کے علا قے گنداواہ میں ٹریفک حادثہ میں بچی سمیت 2 افرادجاں بحق جبکہ خا تون سمیت 2 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلا عات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ روڈ درگاہ فتح پور کے قریب روڈ پر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواراور بچی موقع پر ہی جا ن کی با زی ہا ر گئے جبکہ ایک خاتون اور گاڑی سوار بابو اشوک کمار زخمی ہو گئے حا دثہ میں گاڑی بے قا بو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی سوار بھی زخمی ہو گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے زخمی اور ہلاک شدگان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں